وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کے حوالے سے مغربی تنقید کو مسترد کر دیا۔
.
چائنا انسٹیٹیوٹ آف فوڈان یونیورسٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایرک لی کو دیئے گئےانٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے سی پیک اور گوادر بندرگاہ پر مغربی ممالک کے شکوک و شبہات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ منصوبے علاقائی ترقی کے بہترین مواقع ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ یہ منصوبے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ افغانستان پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا نے افغانوں کی تاریخ سے سبق نہیں سیکھا جبکہ افغانستان کی موجودہ صورتحال انسانی بحران کا باعث بن سکتی ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…