Home Latest News Urdu وزیراعظم عمران خان چین پہنچ گئے، سرمائی اولمپکس کی تقریب میں شرکت اور چینی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
Latest News Urdu - February 3, 2022

وزیراعظم عمران خان چین پہنچ گئے، سرمائی اولمپکس کی تقریب میں شرکت اور چینی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

.

وزیر اعظم عمران خان چار روزہ سرکاری دورے پرچین پہنچ گئے جس میں وہ سرمائی اولمپکس کی تقریب میں شرکت اور چینی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر، وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ اپنے چار روزہ دورے کے دوران وزیراعظم صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کریں گے۔اس دورے کے دوران متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔مزید برآں اس دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ، چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ اور تاجروں کو ’’چین پاکستان اقتصادی راہداری – پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع‘‘ کے عنوان سے ایک کتاب پیش کی جائے گی۔

Comments Off on وزیراعظم عمران خان چین پہنچ گئے، سرمائی اولمپکس کی تقریب میں شرکت اور چینی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …