وزیراعظم عمران خان کا سی پیک خصوصی اقتصادی زونز کا وژن صنعتی کاری کے فروغ کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے، اسد عمر
.
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے تحت خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈ) وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے عین مطابق ہیں۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ (ر) سے ایف آئی ای ڈی ایم سی ہیڈ آفس میں ایک میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے ایف آئی ای ڈی ایم سی کے اقتصادی زونز میں نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے جھمرا انٹرچینج کی بھی منظوری دی۔ انہوں نے ملک میں صنعتی کاری میں تیزی لانے کے لئے ایف آئی ای ڈی ایم سی کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ صنعت کو مزید تقویت دینے کے لئے ایک نئی ٹیکسٹائل پالیسی بنائی جارہی ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …