وزیراعظم عمران خان کا متوقع دورہ روس پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو بہتر بنائےگا،پروفیسرچینگ ژی ژونگ۔
.
ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے وزیٹنگ پروفیسر اور چہار انسٹیٹیوٹ کے سینئر فیلو چینگ زی ژونگ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا روس کا آئندہ سرکاری دورہ تاریخی اور بڑی تزویراتی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ روس نے پاکستانی رہنما کو ماسکو کے دورے کی دعوت دی ہے جو کہ وزیراعظم عمران خان کے بلند قد کاٹھ اور قائدانہ خصوصیات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کی تزویراتی اہمیت بنیادی طور پر تین پہلوؤں سے ظاہر ہوتی ہے: پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت میں اضافہ؛ روس کا پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی طرف جھکاؤ کیونکہ بھارت امریکہ کے قریب آیا ہے۔ پاکستان، چین اور روس کے درمیان تعاون پر مبنی تعلقات بیرونی طاقت کے خلفشار کو روکنے کے لیے سازگار ہیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…