Home Latest News Urdu وزیراعظم عمران خان کا پاکستان کو جدید جے-10سی لڑاکا طیاروں کی فراہمی پرچین سے اظہارِ تشکر۔
Latest News Urdu - March 11, 2022

وزیراعظم عمران خان کا پاکستان کو جدید جے-10سی لڑاکا طیاروں کی فراہمی پرچین سے اظہارِ تشکر۔

.

کامرہ میں پاک فضائیہ میں جے- 10 سی کی شمولیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے جدید جے- 10 سی لڑاکا طیاروں کی شمولیت کو ملکی دفاعی نظام میں ایک بڑا اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے میں سیکیورٹی کے عدم توازن کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ریکارڈ آٹھ ماہ میں پاکستان کو جدید طیارے فراہم کرنے پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ مزید برآں، ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ یہ شمولیتی تقریب پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں چین کے ناظم الامور پینگ چنکسو نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Comments Off on وزیراعظم عمران خان کا پاکستان کو جدید جے-10سی لڑاکا طیاروں کی فراہمی پرچین سے اظہارِ تشکر۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …