وزیراعظم عمران خان کا کامیاب چار روزہ دورہ چین کے بعد وطن واپسی۔
.
وزیر اعظم آفس کے بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنا کامیاب دورہ چین مکمل کرنے کے بعد اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ اپنے چار روزہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ چینی قیادت، کاروباری برادری سے اہم ملاقاتیں کیں، مفاہمت کی متعدد یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے اور چین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے گریٹ ہال آف پیپل میں صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جبکہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی مسلسل حمایت اور مدد کی تعریف کی جس سے سی پیک کے تحت اعلیٰ معیاری ترقی کے سفر کا آغاز ہوا ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے بھی ملاقات کی اور دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر اتفاق رائے کیا۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…