وزیراعظم عمران خان کا ہزارہ موٹروے کے حویلیاں۔تھاکوٹ کے حصے کا افتتاح۔۔۔۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ای-35 ایکسپریس وے کہلائے جانے والے ہزارہ موٹروے کے حویلیاں-تھاکوٹ موٹروے کا باقائدہ افتتاح کیا ہے۔اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ کے تحت تعمیر کیا گیا حویلیاں-تھاکوٹ موٹروے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ کا پہلا مرحلہ شاہراہوں کے نیٹ ورکس پر مشتمل ہے جبکہ اب دوسرے مرحلے میں صنعتوں اور زراعتی شعبے کی ترقی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان کی سر زمین کئی قدرتی وسائل سے مالامال ہے اب ہمیں ان وسائل کو بروئے کار لانے کے طور طریقوں کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…