Home Latest News Urdu وزیراعظم عمران خان کی جانب سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے احکامات جاری۔
Latest News Urdu - December 2, 2021

وزیراعظم عمران خان کی جانب سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے احکامات جاری۔

.

سی پیک منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان نے منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔تفصیلات کےمطابق انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا بااعتماد اور آزمودہ دوست ہے اور ملک کے لیے زیادہ سے زیادہ فوائد کے حصول کے لیے طویل مدتی پالیسیاں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس اجلاس میں وفاقی وزراء اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ اس اجلاس کا آغازخالد منصور کی جانب سےسی پیک منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ کے ساتھ ہوا۔

Comments Off on وزیراعظم عمران خان کی جانب سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے احکامات جاری۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔