وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کووڈ-19وباکے خلاف جنگ میں چین کی مدد کی تعریف،تمام اسٹیک ہولڈرز پر افغانستان میں امن کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
.
دوشنبہ میں ایس سی او سمٹ کے موقع پر چینی سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ایک میٹنگ میں گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے وبائی مرض کے دوران چین کی پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کو ‘آئرن برادرذ’ قرار دیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ سی پیک ملک کی معیشت کو تیزی سے مستحکم کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے صدر شی جن پنگ کو بھی مبارکباد دی اور تمام بین الاقوامی شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں انسانی بحران کی روک تھام کے لیے کام کریں اور معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد کریں۔ قبل ازیں ، پاکستان تاجکستان جوائنٹ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے تاجکستان کی کاروباری برادری کو سی پیک کے تحت فراہم کردہ سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت بھی دی ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …