Home Latest News Urdu وزیراعظم عمران خان کی زراعتی شعبے کی ترقی کے لئے چینی جدّت پسند زراعتی تجربات سے استفادہ کرنے کی اہمیت پر زور۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 21, 2019

وزیراعظم عمران خان کی زراعتی شعبے کی ترقی کے لئے چینی جدّت پسند زراعتی تجربات سے استفادہ کرنے کی اہمیت پر زور۔۔۔۔۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان چین کی جدّت پسند زراعتی تجربات سے استفادہ حاصل کرکے نہ صرف خاطر خواہ فوائد حاصل کر سکتا ہے بلکہ زراعتی شعبے میں ایک انقلاب برپا کر سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کا وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ مخدوم خسرو بختیار سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا زراعتی شعبہ ملکی شرح نمو کا ایک اہم حصہ ہے اور یہ شعبہ 50 فیصد لیبر فورس بھی مہیا کر رہا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ مخدوم خسرو بختیار نے حال ہی میں اس وزارت کی باگ دوڑ سنبھالی ہے جبکہ ماضی میں انہوں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے سی پیک منصوبہ کے پراجیکٹس کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مخدوم خسرو بختیار کے کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔