Home Latest News Urdu وزیراعظم عمران خان کی چینی تجارتی اداروں کو ضمانت سے سرمایا کاروں کے اعتماد میں اضافہ۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 18, 2019

وزیراعظم عمران خان کی چینی تجارتی اداروں کو ضمانت سے سرمایا کاروں کے اعتماد میں اضافہ۔۔۔۔

چائینہ اکنامک نیٹ کے اہم مبصر اور چین کی ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے جز وقتی پروفیسر چنگ شیزہانگ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے پہلے مرحلے کی خوش اسلوبی سے تکمیل سے پاکستان میں تجارت کو فروغ دینے کے لئے شاندار مواقع ہموار ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان نے صیح معنوں میں چین کے معاشی ترقی و بہتری اور تجارت کے لئے منڈی کو کھولنے کے تجربات سے استفادہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کا حکومتِ پاکستان کی جانب سے بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کےلئے اٹھائے گئے اقدامات اور پالیسیوں کو نہایت خوش آئیند قرار دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی چینی تاجروں کے ساتھ ہونے والی مختلف ملاقاتوں میں تمام سہولیات بہم پنچانے کی یقین دہانی سے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے جس کے سبب وہ سی پیک منصوبہ کے خصوصی اقتصادی علاقوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کی تلاش میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف