وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے پاک چین اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
.
وزیر اعظم عمران خان کا چین کا چار روزہ دورہ ایک مناسب وقت پر سامنے آیا اور اس نے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں چین کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔یہ ایک ایسے وقت میں چین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے تھاجب امریکہ نے جنوب مغربی ایشیا میں دو دہائیوں کی مسابقتی تدبیروں کے بعد خطے سے دوری اختیار کی تھی اور جب دنیا ایک بار پھر دو طاقتوں کی بالادستی کی کوششوں کا منظر پیش کر رہا تھا۔ پاکستان نے چین ساتھ کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنے جیوسٹریٹیجک پارٹنر کو واضح کر دیا ہے۔ چینی قیادت کی جانب سے ہمیشہ کی طرح پاکستان کے لیے جو فراخدلی اور بردباری کا مظاہرہ کیا گیا ہے وہ دوطرفہ تعلقات کا مظہر ہے اور آنے والی دہائیوں میں متنوع تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔مزید برآں، وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین پاک چین تعلقات میں ایک نئی پیشرفت ہے کیونکہ اس سے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت صنعت کاری اور خصوصی اقتصادی زونز کو فعال کرنے میں مدد ملے گی۔
Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China
Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…