Home Latest News Urdu وزیراعظم عمران نےسرمایہ کاری بورڑ کے چئیرمین زبیر گیلانی کو فوکل پرسن برائےخصوصی اقتصادی زونزمقرر کردیا۔۔۔
Latest News Urdu - August 10, 2019

وزیراعظم عمران نےسرمایہ کاری بورڑ کے چئیرمین زبیر گیلانی کو فوکل پرسن برائےخصوصی اقتصادی زونزمقرر کردیا۔۔۔

وزیر اعظم عمران خان نے ایک اعلٰی سطحی اجلاس میں سرمایہ کاری بورڑ کے چئیرمین زبیر گیلانی کو سی پیک منصوبہ کے خصوصی اقتصادی زونز کا فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔اس فیصلے کے بعدچئیرمین سرمایہ کاری بورڑ زبیر گیلانی وفاق کے علاوہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت اور تعاون کے ذریعے سی پیک منصوبہ کےخصوصی اقتصادی زونز کو فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔اس کے علاوہ اس اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے سپیشل اکنامک زونز کی معیشت پر پڑنے والے اثرات اور روزگار کے نئےپیدا ہونے والے مواقعوں کا جائزہ لیااور بی او ائی کے چئیرمین زبیر گیلانی کو خصوصی اقتصازی زونز میں صنعتوں کو تمام سہولیات بہم پہنچانے کے لئے درکار وقت کےحوالےسے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …