Home Latest News Urdu وزیراعظم محمد شہباز شریف آج چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف آج چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے

.

وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (جمعہ کو) چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق چینی سیاسی قیادت کی جانب سے وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا۔وزیرِ اعظم چینی صدر شی جن پنگ اور چینی ہم منصب وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کی نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر مین زہاو لیجی سے بھی ملاقات ہو گی۔وزیرِ اعظم چین اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

Comments Off on وزیراعظم محمد شہباز شریف آج چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…