وزیراعظم پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے لئے پُر عزم۔
Enter Your Summary here.
وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اور وفاقی وزراء سے سی پیک سے منسلک منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پروزیر اعظم نے کہا ہےکہ سی پیک چین کے ساتھ باہمی حکمت عملی پر مبنی شراکت داری کا مظہر ہے۔ اس منصوبے سے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔ وزیر اعظم نے ہر قیمت پر سی پیک کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سی پیک اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کے عمل میں تیزی لائیں۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






