وزیراعظم پاکستان کی دعوت پر چینی وزیراعظم آج پاکستان پہنچیں گے
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر چین کے وزیراعظم لی کیانگ چار روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لی کیانگ اسلام آباد میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیراعظم کے ساتھ وزرا اور اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق ان کے وفد میں وزارت خارجہ، تجارت، قومی ترقی و اصلاحات کمیشن اور چین کی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعظم لی چیانگ کی قیادت میں دونوں ملکوں کے وفود پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں بشمول اقتصادی اور تجارتی روابط اور سی پیک کے تحت تعاون پر جامع تبادلہ خیال کریں گے۔ فریقین علاقائی اور عالمی صورت حال پر بھی گفتگو کریں گے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشق کے شرکا سے خطاب
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر ( این سی ٹی سی) پبی ک…