وزیراعظم کا چینی سفارت خانے کا دورہ، کراچی حملے کی تحقیقات کی نگرانی خود کرنے کا اعلان
وزیراعظم شہبازشریف نےاسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا خصوصی دورہ کیا جہاں انہوں نے چین کے سفیر جیانگ زیڈانگ سے ملاقات کی اور کراچی میں چینی قافلے پر ہونے والے دہشتگرد حملے پر اظہار تعزیت کی اور چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حملے کے ذمہ داروں کی جلد شناخت کیلئے حکومت متحرک ہے اور واقعے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود چینی بھائیوں کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے کی گھناونی سازش برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا، غیرملکیوں کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ اس موقع پر چینی سفیر نے واقعے کے بعد فوری ردعمل اور تحقیقات کے آغاز پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا اور مؤثر تحقیقات اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے سے متعلق اظہار اعتماد کیا۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ امید ہے واقعے کے ذمہ داروں کو جلد قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …