Home Latest News Urdu وزیراعظم کی شی جن پنگ کو تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
Latest News Urdu - March 10, 2023

وزیراعظم کی شی جن پنگ کو تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

.

وزیراعظم شہباز شریف نے شی جن پنگ کو تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے عوام اور پارلیمنٹ کا اعتماد ان کی غیرمعمولی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے چینی صدر شی جن پنگ کو تہنیتی پیغام میں کہا کہ انہیں آئندہ پانچ سال کے لئے چین کا صدر منتخب ہونے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ صدر شی جن پنگ چین کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی علامت بن چکے ہیں ، ان کی قیادت میں چین دنیا کی سرفہرست معاشی قوت بن چکا ہے اور یہ سفر مسلسل جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدرشی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت میں چین تعلیم، صحت، زراعت، ایجادات، ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کر رہا ہے ۔

Comments Off on وزیراعظم کی شی جن پنگ کو تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …