وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کی ترقی کیلئے عزم اور حمایت کا اعادہ۔
.
وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے چینی ہم منصب لی چیانگ میں سی پیک کی ترقی کے لیے مسلسل عزم اور حمایت کے اظہار کے ساتھ منصوبے کو اپ گریڈ کر کے مزید تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیر اعظم لی چیانگ کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی سمیت علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں سی پیک کی ترقی کے لیے مسلسل عزم اور حمایت کا اظہار کیا اور سی پیک کو اپ گریڈ کر کے مزید تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …