Home Latest News Urdu وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا،چین
Latest News Urdu - October 14, 2024

وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا،چین

چین نے کہا ہے کہ وزیراعظم لی چیانگ کے پاکستان کے دورے سے تمام شعبوں مین تزویراتی رابطے مستحکم ہوں گے اور دو طرفہ تعاون کو فروغ ملے گا۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ٗ ننگ نے آج بیجنگ میں معمول کی بریفنگ میں کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان گہری دوستی ہے اور یہ دونوں سدا بہار تزویراتی تعاون میں شراکت دار ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے کام کرنے کے نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ہدف کے ساتھ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رشتوں کو تیزی سے مضبوط بنانے کا خواہاں ہے اور علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے ملکر کام کرنا چاہتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس سال جون میں وزیراعظم شہباز شریف نے چین کا سرکاری دورہ کیا۔انھوں نے کہا کہ اس موقع پر دونوں ملکوں کے راہنماوں کے درمیان اہم امور پر اتفاق رائے کے لئے مفید بات چیت ہوئی اور دو طرفہ تعلقات نے ترقی کے جاری سفر کو رواں دواں رکھا ہے۔

Comments Off on وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا،چین

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …