Home Latest News Urdu وزیراعلٰی پنجاب کی جانب سے چینی بزنس گروپس کی 2۔0 ملین سستے رہائشی مکانات کی تعمیر کی پیشکش کا خیر مقدم۔۔۔مکمل مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی۔۔۔
Latest News Urdu - October 12, 2019

وزیراعلٰی پنجاب کی جانب سے چینی بزنس گروپس کی 2۔0 ملین سستے رہائشی مکانات کی تعمیر کی پیشکش کا خیر مقدم۔۔۔مکمل مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی۔۔۔

وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے چینی وفد سے ملاقات میں حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات بہم پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔تفصیلات کے مطابق میشانگ انٹرنیشنل گروپ انویسٹمنٹ ہولڈنگ لمٹیڈ آف چائینہ کے چئیرمین پروفیسر گئو رونگ ژونگ کی قیادت میں وفد نے وزیر اعلٰی پنجاب سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں وفد نے پنجاب میں سستے رہائشی مکانات کے پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پر خواہشمندی کا اظہار کیا اور انہوں نے 2۔0ملین نئے مکانات کی تعمیر کی پیشکش کی۔وزیر اعلٰی پنجاب نے انکی پیشکش کا خیر مقدم کرنے ہوئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعلٰی پنجاب نے متعلقہ عہدیداران کو تجویز کا جائزہ لینے کے بعد مستقبل کے لئے لائمہ عمل طے کرنے کی سفارش پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …