Home Latest News Urdu وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی جانب سے دارابان اقتصادی زون کو سی پیک میں شامل کرنے کی تجویز پیش۔
Latest News Urdu - September 30, 2020

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی جانب سے دارابان اقتصادی زون کو سی پیک میں شامل کرنے کی تجویز پیش۔

.

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں تین سالہ صنعتی روڈ میپ سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 3125 ایکڑ دارابان اقتصادی زون کو سی پیک میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ یہ زون صوبے کا سب سے بڑا معاشی زون ہوگا اور اس کی تعمیر کے لئے پہلے ہی بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں تقریبا چار سو صنعتی یونٹوں کی میزبانی ہوگی۔ اس کے علاوہ توقع کی جا رہی ہے کہ اس میں 56 ارب کی سرمایہ کاری اور 50 لاکھ سے زیادہ براہ راست اور بالواسطہ ملازمت کے مواقع میسر آئیں گے۔

Comments Off on وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی جانب سے دارابان اقتصادی زون کو سی پیک میں شامل کرنے کی تجویز پیش۔

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…