وزیرخارجہ بلاول بھٹوکا نئے چینی ہم منصب کن گینگ سے ٹیلیفونک رابطہ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
.
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کے نئے وزیر خارجہ کین گینگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کین گینگ کو چین کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور شراکت دار ہیں جن کی باہمی حمایت اور تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے۔ دونوں وزراء خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعاون پر مبنی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان اور چین کے عزم کا اعادہ کیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …