Home Latest News Urdu وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا چینی سفارتخانے کا دورہ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چینی تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کے عزم کا اظہار۔
Latest News Urdu - April 29, 2022

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا چینی سفارتخانے کا دورہ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چینی تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کے عزم کا اظہار۔

.

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کے بعد اظہار ہمدردی کے لیے پاکستان میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چینی شہریوں پر دہشت گردانہ حملوں کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی کی طویل تاریخ ہے۔ چین نے متعدد مواقع پر پاکستان کی مدد کی ہے اور اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی طاقت کو دونوں ممالک کی ہمہ وقت دوستی اور تعاون کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مزید برآں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی حکومت نے ملک میں چینی باشندوں، منصوبوں اور اداروں کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کا عزم کیا ہے۔

Comments Off on وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا چینی سفارتخانے کا دورہ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چینی تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کے عزم کا اظہار۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…