Home Latest News Urdu وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے دھابیجی اکنامک زون منصوبے کا افتتاح کردیا
Latest News Urdu - July 15, 2023

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے دھابیجی اکنامک زون منصوبے کا افتتاح کردیا

.

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دھابیجی اکنامک زون منصوبہ کا افتتاح کردیا، پراجیکٹ سے بیرونی سرمایہ کاری بھی پاکستان آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ موجود ہے۔ دھابیجی اکنامک زون میں ابتدائی طور پر 700 ایکڑ رقبے کو فعال کیا جائےگا اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری یونٹس لگائیں گے۔ منصوبے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبہ پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، منصوبے میں پانچ ارب ڈالرکی سرمایہ کاری اورایک لاکھ ملازمتیں ملیں گی۔ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ اس منصوبے سے معاشی ترقی وخوشحالی میں اضافہ اور سرکاری و نجی اسٹیک ہولڈرز کےدرمیان تعاون پیداہوگا جبکہ قومی شاہراہ تک رسائی اورملکی ووسط ایشیائی ممالک تک سامان کی آمدورفت کے قابل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ سے بیرونی سرمایہ کاری پاکستان آئےگی اور دھابیجی زون کی تعمیرسے پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

Comments Off on وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے دھابیجی اکنامک زون منصوبے کا افتتاح کردیا

Check Also

چینی کاروباری ادارے پاکستان کی کاروبار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں، محمد اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے چینی سرکاری اور پرائیویٹ انٹرپرائزز پر زور …