وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جرمنی کو سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونزمیں سرمایہ کاری کی دعوت دےدی۔
.
جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جرمن سرمایہ کاروں کا سی پیک خصوصی اقتصادی زونزمیں سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روشنی ڈالی کہ جرمنی پاکستان کے لیے ایک اہم سرمایہ کار رہا ہے اور جرمن سرمایہ کاروں کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں۔جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے جرمن حکام کو کابل سے نکالنے کے لیے محفوظ راستہ فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان اور چین کو سفارتی تعلقات کے قیام کے 70 سال مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…