وزیرخزانہ اور چینی سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورسی پیک پیش رفت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
.
اسلام آباد میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے تباہ کن سیلاب کی اس گھڑی میں پاکستان کی مدد کرنے پر چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں فریقین نے سی پیک پر تیز رفتار پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر گفت و شنید کی۔ اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سی پیک ایک اہم منصوبہ ہے اور اس کی بروقت تکمیل ثمرات کےحصول کے لیے ناگزیر ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…