وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے سی پیک کی کامیابی میں چینی کاروباری اداروں کے کردار کو سراہا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پاور چائنا کو شمسی توانائی میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے دی باو فورم فار ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2023ء میں شرکت کے بعد بیجنگ پہنچ گئے، پاور چائنا کے صدر چان گوانفو سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے سی پیک کی کامیابی میں چینی کاروباری اداروں کے تعاون کو سراہا۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک منصوبے نے پاکستان میں بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد فراہم کی، پاکستان چین کے ساتھ گہرے صنعتی تعاون کا خواہشمند ہے۔مزید برآں، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن کے چیئرمین مسٹر ڈو فی سے بھی ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ بلٹ اینڈ روڑ اقدام کا چین، پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اہمیت کا حامل ہے، سی پیک نے چند سالوں میں پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور جدید بنانے میں مدد کی ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…