وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے 300 میگاواٹ کول فائرڈ پاور پراجیکٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔
.
قومی خزانے کو کسی بھی قسم کے مالی نقصان سے بچانے کے لیے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے وزارت برائے میری ٹائم افیئرز، پاور ڈویژن، گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) اور چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ 300 میگاواٹ کے کوئلے سے چلنے والے پاور پروجیکٹ سے 100 فیصد بجلی کی کھپت کو یقینی بنائیں۔یہ ہدایات انہوں نے کوئلے سے چلنے والے 300 میگاواٹ کے پاور پراجیکٹ کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ میٹنگ کے دوران دیں۔ سی او پی ایچ سی ایل کے چیئرمین، جی پی اے کے چیئرمین اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔واضح رہے کہ یہ منصوبہ جو 2023 کے آخر تک تقریباً 150,000 مقامی لوگوں کی ضروریات کو پورا کرے کا آغاز سی پیک کے تحت 2016 میں کیا گیا تھا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…