وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین کی تیاریوں اور سی پیک فیز 2 پر پیشرفت کا جائزہ لیا
.
وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایک اجلاس میں وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین اور سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو اگلے ہفتے ہونے والے مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس کے لئے تیاریوں اور ایجنڈے پر بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر نے زور دیا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت جاری اور نئے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کو یقینی بنانا وزیراعظم کے دورہ چین کا ایک اہم حصہ ہوگا۔انہوں نے تمام محکموں اور وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کریں۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…