وزیرمنصوبہ بندی چین کو برآمدات کو 30 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے اقدامات اٹھانے کے لیے پُر عزم۔
.
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہےکہ وقت آگیا ہے کہ عالمی رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے مارکیٹ پر مبنی نقطہ نظر کو ملحوظِ نظر رکھا جائے، انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ چین کی مارکیٹ پر خاص توجہ مرکوز کریں جہاں پاکستان اپنی مصنوعات کو فروغ دے سکتا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں متعلقہ حکام کو درآمدات کا حجم بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ احسن اقبال نے اسٹیک ہولڈرز کو چین کے ساتھ برآمدات کو 3 ارب ڈالر کی موجودہ تجارت سے 30 سے 40 بلین ڈالر تک بڑھانے کی ہدایت کی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…