Home Latest News Urdu وزیرمنصوبہ بندی کی جانب سے چینی کمپنیوں کو سی پیک منصوبوں میں تیزی لانے کے لیے حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی۔
Latest News Urdu - November 11, 2022

وزیرمنصوبہ بندی کی جانب سے چینی کمپنیوں کو سی پیک منصوبوں میں تیزی لانے کے لیے حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی۔

.

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فارن کنٹریز کے چھ افراد پر مشتمل وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت اس کے صدر لِن سونگ ٹیان کر رہے تھے۔ وزیر مںصوبہ بندی نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے اور موجودہ حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں، جو حال ہی میں چین کے دورے سے واپس آئے ہیں، نے سی پیک کو بحال کیا ہے۔ احسن اقبال نے وفد کو بتایا کہ جب سے نئی حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے سی پیک کو دوبارہ زندہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر نے حالیہ دورے کے دوران سی پیک منصوبوں کی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور تعاون برقرار رکھنے کا عہد کیا۔  وزیر منصوبہ بندی نے سی پیک منصوبوں میں تیزی لانے کے لیےپاکستان میں چینیوں کو ہر سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Comments Off on وزیرمنصوبہ بندی کی جانب سے چینی کمپنیوں کو سی پیک منصوبوں میں تیزی لانے کے لیے حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …