وزیرِاعظم شہباز شریف سے جنیوا میں چیئرمین چائینہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی لو زاؤہوئی کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔
.
وزیرِاعظم شہباز شریف سے جنیوا میں چیئرمین چائینہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی لو زاؤہوئی نے ملاقات کی۔اس ملاقات میں وزیرِ اعظم نے حکومتِ چین اور چینی عوام کا پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اور چین کی پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد اس دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین نے حالیہ دور میں زراعت، انفراسٹرکچر، توانائی اور دیگر شعبوں میں پاکستان کی مدد کی اور سی پیک نے چین پاکستان تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔وزیرِ اعظم نے ایم ایل-1 اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبوں پر جلد کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور ان کی پاکستان کیلئے اہمیت پر روشنی ڈالی۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …