وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چین کے تاریخی ورثہ ٹیراکوٹا وارئیر میوزیم کا دورہ۔
.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخی و ثقافتی ورثہ سے مالامال ہے،پاکستان میں تاریخی و ثقافتہ مقامات کی بحالی کے بعد انہیں سیاحتی مقامات میں تبدیل کریں گے ،چینی حکومت کی تاریخی ورثہ کی حفاظت اور بحالی قابل تقلید ہے،چین نے اپنی محنت سے دنیا کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیراکوٹا وارئیر میوزیم کے دورہ کے موقع پر کیا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے دورہءِ چین کے موقع پر شی-آن میں پاکستانی وفد کے ہمراہ چین کے تاریخی ورثہ ٹیراکوٹا وارئیر میوزیم کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چینی صدر عزت مآب شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم کو اپنے آبائی شہر شی-آن میں ٹیرا کوٹا وارئیرز میوزیم کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی ۔دورہ کے دوران وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو تاریخی ورثہ جات کے تحفظ و بحالی اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور قدیم چینی تاریخی ورثے کی خوبصورتی اور چینی ہنر کی تعریف کی اور کہا کہ عظیم قومیں چین کی طرح اپنے تاریخی ورثے کی حفاظت کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسو برس قبل مسیح کے چینی کاریگروں کا ہنر قابل تعریف ہے،چینی حکومت کی اس تاریخی ورثے کی حفاظت اور بحالی قابل تقلید ہے،چین نے اپنی محنت سے دنیا کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …