Home Latest News Urdu وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی نائب وزیر سن ہائی یان کی ملاقات،سی پیک کے اگلے مرحلے کی بروقت نفاذ کے عزم کا اعادہ۔
Latest News Urdu - January 16, 2026

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی نائب وزیر سن ہائی یان کی ملاقات،سی پیک کے اگلے مرحلے کی بروقت نفاذ کے عزم کا اعادہ۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے نائب وزیر، بین الاقوامی شعبہ مرکزی کمیٹی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (آئی ڈی سی پی سی) سن ہائی یان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے چینی صدر کو اس سال پاکستان کا دورہ کرنے کی پھر دعوت دی۔ وزیر اعظم نے ایک چین پالیسی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا۔ اقتصادی شراکت داری کے حوالے سے وزیر اعظم نے پاکستان کے لیے چین کی فراخدلانہ معاونت، بالخصوص سی پیک کے تحت تعاون کو سراہا اور سی پیک کے اگلے مرحلے کے بروقت نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منارہے ہیں، اس سال کا آغاز پاکستان کے نائب وزیراعظم کے بیجنگ کے کامیاب دورے سے ہوا، پھر وزیر داخلہ نے شنگھائی کا دورہ کیا، اسپیکر قومی اسمبلی کا بھی چین کا دورہ جلد متوقع ہے۔

Comments Off on وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی نائب وزیر سن ہائی یان کی ملاقات،سی پیک کے اگلے مرحلے کی بروقت نفاذ کے عزم کا اعادہ۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…