وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
.
چینی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ بیجنگ میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے اہم چینی کمپنیوں کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور انہیں سولر کے ذریعے دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے اپنی حکومت کے اقدام پر مشترکہ طور پر کام کرنے کی پیشکش کی۔ وزیراعظم نے گوادر ایئرپورٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے پر زور دیا۔ چینی فریق نے منصوبے کو اگلے سال کے آغاز تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ شہباز شریف نے کہا کہ جب سے عہدہ سنبھالا ہے، کمپنیوں کو درپیش رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چینی کمپنیوں کو ایک سو ساٹھ ارب روپے کی بقایا رقم ادا کر دی ہے۔ گزشتہ روز پچاس ارب روپے ادا کیے گئے اور پچاس ارب روپے کا ریوالونگ فنڈ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چینی ورکرز کے لیے بہترین ممکنہ حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں اور سی پیک اور دیگر منصوبوں سے وابستہ افراد کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے ایم ایل ون اور دیگر منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کرنے پر چینی کمپنیوں کا شکریہ ادا کیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …