وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ایٹمی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں چین کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔
.
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان چین کے اسٹریٹجک تعلقات میں وسعت دونوں ممالک کی دہائیوں پر محیط دیرینہ دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں کے تھری منصوبے کا افتتاح چین پاکستان کے تعلقات میں مزید استحکام کا عکاس ہے . وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ پاور پلانٹ نا صرف پاکستان کی بڑھتی بجلی ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ کم لاگت اور ماحول دوست بجلی بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ کے تھری منصوبہ پاکستان کی طویل مدتی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…