Home Latest News Urdu وزیر اعظم شہباز شریف نے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل پر چینی اور پاکستانی ورکرز کا شکریہ ادا کیا۔
Latest News Urdu - May 25, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف نے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل پر چینی اور پاکستانی ورکرز کا شکریہ ادا کیا۔

.

وزیر اعظم شہباز شریف نے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا سرکاری دورہ کیا اور منصوبے پر کامیاب عملدرآمد پر چینی ورکرز کا شکریہ ادا کیا۔ منصوبے کی افادیت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ صدر شی جن پنگ کے دور اندیش وژن کا نتیجہ ہے۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ صاف اور سبز توانائی پیدا کرے گا اور پاکستان کی پائیدار ترقی میں کردار ادا کرے گا۔انہوں نے تھری گورجز کمپنی کے سربراہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کمرشل آپریشن کی تاریخوں کو حتمی شکل دینے تک نیشنل گرڈ کو بلامعاوضہ بجلی فراہم کرنے پر اتفاق کیا تاکہ قومی خزانے کو 4 ارب روپے کی بچت کی جا سکے جو کہ بے مثال اور مضبوط چین پاکستان دوستی کا مظہر ہے۔

Comments Off on وزیر اعظم شہباز شریف نے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل پر چینی اور پاکستانی ورکرز کا شکریہ ادا کیا۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …