Home Latest News Urdu وزیر اعظم شہباز شریف نے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بروقت تکمیل پر سی ٹی جی آئی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
Latest News Urdu - July 8, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف نے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بروقت تکمیل پر سی ٹی جی آئی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

.

وزیر اعظم شہباز شریف نے ان تمام وسائل کو بھرپور طور پر بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے کہ جن سے شمسی توانائی پیدا کی جا سکے تاکہ قیمتی زرمبادلہ کے ذخائر کو بچایا جا سکے جو اب مہنگی تھرمل پاور کی پیداوار کے لیے تیل اور گیس کے حصول کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنا تھری گورجز انٹرنیشنل (سی ٹی جی آئی)، کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے نمائندوں کے ایک گروپ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت چینی سفارت خانے کی چارج ڈی افیئرز پانگ چنکسو کر رہی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت شمسی توانائی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔مزید برآں ان کا کہنا تھا کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ مقررہ وقت پر مکمل ہوا اور پاکستان کو اس منصوبے کے سبب تجارتی طور پر کام شروع کرنے سے  پہلےمفت بجلی ملی جبکہ وزیراعظم نے سی ٹی جی آئی کے کردار کو شاندای الفاظ میں سراہا۔

Comments Off on وزیر اعظم شہباز شریف نے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بروقت تکمیل پر سی ٹی جی آئی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …