وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا۔
.
ایسٹ بے ایکسپریس وے کی افتتاحی تقریب اور گوادر میں مزید 7 ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 لین ایکسپریس وے گوادر کی بندرگاہ کو مکران کوسٹل ہائی وے سے جوڑے گا اور یہ کراچی کو بھی نقل و حمل میں آسانیاں پیداکرے گا۔ وزیراعظم نے چائنہ ایڈ کے گوادر سی واٹر ڈی سیلی نیشن پراجیکٹ، جنگٹال گوادر پرائیویٹ لمیٹڈ، ہینگ می لبریکینٹس پلانٹ، ہین گینگ ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک، گوادر ایکسپو سینٹر، 3000 سولر پینلز کی تقسیم کے علاوہ گوادر فرٹیلائزر پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…