وزیر اعظم شہباز شریف پاک چین تعاون کو مزید مستحکم اور سی پیک منصوبوں کی رفتار کو تیز کریں گے:پاکستانی سفیر معین الحق
.
چینی میڈیا کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف چین کے دیرینہ دوست ہونے کے ناطے چین کے ساتھ سی پیک منصوبوں پر تعاون کو مزید مستحکم کرنے،افغانستان میں امن، دہشت گردی پر قابو پانے اور کووڈ- 19 سے قطع نظر پاکستان کی معاشی ترق کے لیے پُر عزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سی پیک منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے ان کی مضبوط لگن کے حوالے سے جانے جاتے ہیں اور ان کی نئی حکومت سی پیک منصوبوں کو ترجیح دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سیکورٹی اور ترقیاتی منصوبوں جیسے کہ سی پیک کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہے۔پاکستانی سفیر معین الحق کے مطابق پاکستان، چین اور افغانستان نے سی پیک کو افغانستان تک وسعت دینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس سے افغانستان کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ ساتھ خطے کے باقی حصوں کے ساتھ اس کے رابطے اور انضمام کی راہیں ہموار ہونگی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…