Home Latest News Urdu وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 400 ملین یوان کی امداد پر چینی صدر شی جن پنگ سے اظہارِ تشکر۔
Latest News Urdu - September 4, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 400 ملین یوان کی امداد پر چینی صدر شی جن پنگ سے اظہارِ تشکر۔

.

وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے 400 ملین یوان کے امدادی پیکج پر صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ ہماری دوستی کے منفرد رشتے کی عکاس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تعاون سے لوگوں کو انتہائی ضروری ریلیف فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ دریں اثنا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے ہنگامی امداد پر چینی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے منفرد رشتے کا یہ مظہر ہے کہ جس میں دونوں دوست ممالک مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں۔

Comments Off on وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 400 ملین یوان کی امداد پر چینی صدر شی جن پنگ سے اظہارِ تشکر۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…