Home Latest News Urdu وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستان کے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں سی ایس اے آئی ایل کے کردار کی تعریف۔
Latest News Urdu - April 22, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستان کے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں سی ایس اے آئی ایل کے کردار کی تعریف۔

.

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق چائنا تھری گورجز ساؤتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ (سی ایس اے آئی ایل) کو وزیراعظم کے دفتر سے ایک تعریفی خط موصول ہوا جس میں پاکستان کی توانائی کے بحران پر قابو پانےمیں اس کے تعاون پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان کی توانائی کے مسائل پر قابو پانے میں کردار ادا کرنے پر چائنہ تھری گورجز کارپوریشن کی سی ایس اے آئی ایل کی تعریف کی ہے۔ چائنا تھری گورجز کارپوریشن نے 2011 میں سی ایس اے آئی ایل کو جنوبی ایشیا میں قابل تجدید توانائی کی سہولیات کی فراہمی، ترقی، تعمیر، ملکیت اور امور چلانے کے لیے قائم کیا جس کا موجودہ ارتکاز پاکستان پر ہے۔ پاکستان میں سی ایس اے آئی ایل اب 2600 میگاواٹ سے زیادہ کی کل نصب صلاحیت اور 6 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے ساتھ چھ پاور پروجیکٹس چلا رہا ہے اورتعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments Off on وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستان کے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں سی ایس اے آئی ایل کے کردار کی تعریف۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…