Home Latest News Urdu وزیر اعظم عمران خان اور چینی ہم منصب لی کی چیانگ کے مابین پاک چین دوطرفہ سفارتی تعلقات کی 70 سالہ سالگرہ پر مبارکبادی خطوط کا تبادلہ۔
Latest News Urdu - May 21, 2021

وزیر اعظم عمران خان اور چینی ہم منصب لی کی چیانگ کے مابین پاک چین دوطرفہ سفارتی تعلقات کی 70 سالہ سالگرہ پر مبارکبادی خطوط کا تبادلہ۔

.

وزیر اعظم عمران خان اور ان کے چینی ہم منصب لی کی چیانگ نے پاک چین دوستی کی 70 سالہ سالگرہ پر مبارکباد اور خراجِ تجسین پیش کرنے کے لئے
ایک دوسرے کو خصوصی خطوط لکھے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کووڈ۔19 کے خلاف جنگ میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سی پیک کو تیزی سےمکمل کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ اپنے خط میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم کرنے کے لئے ناقابل فراموش کوششیں کیں ہیں اور یہ دو طرفہ وقت آزمارشتہ باہمی احترام ، باہمی اعتماد اور باہمی افہام و تفہیم کی پائیدار اقدار کے ساتھ قائم ہے۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا ہےکہ چین اور پاکستان دوستانہ تعلقات کے حامل پڑوسی ممالک ہیں اور ان کی یہ دوستی چٹانوں سے زیادہ مضبوط اور سمندرسے زیادہ گہری ہے۔

Comments Off on وزیر اعظم عمران خان اور چینی ہم منصب لی کی چیانگ کے مابین پاک چین دوطرفہ سفارتی تعلقات کی 70 سالہ سالگرہ پر مبارکبادی خطوط کا تبادلہ۔

Check Also

پاکستان نے چین کی مدد سے دوسرا سیارہ پاک سیٹ ایم ایم ون خلا میں بھیج دیا

پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ ”پاک سیٹ ایم ایم ون“خلا میں روانہ کر دیا گیا۔پاکستان س…