Home Latest News Urdu وزیر اعظم عمران خان سی پیک منصوبہ کے اقتصادی زونز میں پیش رفت کے عمل کی خصوصی نگرانی کر رہے ہیں، عبدالرزاق داود ۔۔۔
Latest News Urdu - July 26, 2019

وزیر اعظم عمران خان سی پیک منصوبہ کے اقتصادی زونز میں پیش رفت کے عمل کی خصوصی نگرانی کر رہے ہیں، عبدالرزاق داود ۔۔۔

وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے وفاقی مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل و صنعت رزاق داؤد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے برآمدات میں اضافے سے ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان نے سی پیک منصوبہ میں پیش رفت کے لئے 12خصوصی اقتصادی زونز کی منظوری دی ہے جس میں رکشئی خصوصی اقتصادی زون زیرِ تعمیر ہے اور وزیر اعظم عمران خان ان خصوصی اقتصادی زونز کی پیش رفت کے عمل کی ہفتہ وار خصوصی نگرانی کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ کے خصوصی اقتصادی زونز کے فعال ہونے سے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور ان سپیشل اکنامک زونز کو فعال کرنے میں درکار انفراسٹریکچر کی بہتری کے لئے بلا تعطل اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور یہ نہایت خوش آئیند بات ہے کہ پاکستان میں توانائی کی پیداواری استعداد میں اضافہ ہونے سے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے جس کے سبب اب حکومت کواس شعبے میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے ساتھ ساتھ تقسیم کے نظام کو بہتر کرنے لئے جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…