وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر اور ایغور کے مسائل پر مغرب کے دوہرے معیار کو مسترد کر دیا۔
.
چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مغرب کی خاموشی جبکہ سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں کے ساتھ چین کے مبینہ ناروا سلوک پر زور دینا دوہرےمعیار کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنکیانگ میں اویغوروں کے ساتھ سلوک کے بارے میں مغرب کی تنقید کے باعث چین میں پاکستان کے سفیر نے سنکیانگ کا دورہ کیا تھا جہاں حقائق من گھڑت خبروں کے برعکس تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہےہیں اورپاکستان نے چین کے صوبے سنکیانگ میں ایغوروں کے ساتھ سلوک کے حوالے سے بیجنگ کے موقف کو ہمیشہ قبول کیا ہے۔ مزید برآں، انہوں نے چینی عوام کو قمری سال کے تہوار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ساتھ ہی کووڈ-19 وبا کے دوران بیجنگ سرمائی اولمپکس کی میزبانی پر چین کو مبارکباد دی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…