Home Latest News Urdu وزیر اعظم عمران خان کا سینو-پاک بزنس فورم میں شرکت کے لئے اسی ماہ چین کا دورہ متوقع۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 1, 2019

وزیر اعظم عمران خان کا سینو-پاک بزنس فورم میں شرکت کے لئے اسی ماہ چین کا دورہ متوقع۔۔۔۔۔

چائینہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان 8اکتوبر 2019کو منعقد ہونے والے چائینہ-پاکستان بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا اقتدار سنھالنے کے بعد چین کا یہ تیسرا دورہ ہوگا۔وزیر اعظم پاکستان نے گزشتہ سال پہلا دورہ نومبر 2018کو فرسٹ چائینہ انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کے واسطے کیا تھا۔امید ظاہر کی جا رہی کے کہ آئیندہ دنوں میں متوقع دورے میں وزیر اعظم پاکستان چینی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔جبکہ چائینہ-پاکستان بزنس فورم کا انعقادچائینہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ اور بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔اس کا بنیادی مقصد اقتصادی اور تجارتی امور میں مبادلہ کو فروغ دینا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…