وزیر اعظم عمران خان کا 15اکتوبر سے قبل حویلیاں-مانسہرہ موٹروےکا افتتاح متوقع۔۔۔۔۔
چائینہ۔پاکستان اکنامک کوریڈور کے جنرل منیجر تنویر احمد نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہزارہ موٹروے کا حویلیاں-مانسہرہ سیکشن کے کام کی پیش رفت کو حتمی شکل دی جا چکی ہے جس کے سبب اکتوبر کے دوسرے ہفتے کے بعد افتتاح کیا جائے گا۔نیشنل ہائے وے اتھارٹی کےذرائع کے مطابق موٹروے کے حویلیاں-مانسہرہ سیکشن کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کے بدست 15اکتوبر سے قبل ہونے کے حوالے سے بھی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔جبکہ اگلے سال فروری سے مانسہرہ-تھاکوٹ کے دو سمتی سیکشن پر ٹریفک کی روانی بھی یقینی ہو جائے گی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…