وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کو تیزی سے سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔
Enter Your Summary here.
اسپیشل اکنامک زونز سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ راشکئی، بولان اور علامہ اقبال انڈسٹریل زون مکمل طور پر فعال ہو چکے ہیں جن میں صنعتوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی اقتصادی زونز سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ اس اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، حماد اظہر، فواد چوہدری، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف، چیئرمین بی او آئی اظفر احسن اور سینئر حکام نے شرکت کی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…