وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چینی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی۔
.
ایک اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ چینی سرمایہ کاروں کے لیے سڑکوں کے رابطے اور یوٹیلیٹی کی فراہمی سے متعلق مسائل کو فوری طور پر حل کریں۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ پاکستان ترجیحی بنیادوں پر چینی تجارت کی حمایت کرے گا اور پاکستان خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈ) میں چینی سرمایہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔ اس موقع پروزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا گیا کہ چینی تاجر گلاس، سیرامکس اور آئی ٹی کے شعبوں میں کام شروع کرنے کے خواہاں ہیں جس پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس سے ملک کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…